پنجاب پولیس، نتائج تبدیل کرکے بھرتی ہونے والے بائیس سٹینو گرافراز معطل

 
0
500

لاہور اپریل 25(ٹی این ایس)آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے دو ہزار بارہ میں نتائج تبدیل کرکے بھرتی ہونے والے بائیس سٹینو گرافراز کو معطل کردیا،
آئی جی پنجاب نے دو ہزار بارہ میں نتائج تبدیل کرکے بھرتی ہونے والے بائیس سٹینو گرافرز کو معطل کر کے انکے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے،دو ہزار بارہ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ٹیمپرنگ کرکے سٹینوگرافرز کو بھرتی کیا گیا تھا.
سٹینوگرافرز پنجاب بھر کے مختلف ریجنز اور شعبہ جات میں تعینات تھے،ٹیمپرنگ کے ذریعے بھرتی ہونے والوں کے خلاف نیب میں بھی انکوائری چل رہی تھی،،آئی جی نے سٹنیوگرافرز کے خلاف شروع کی گئ محکمانہ انکوائری میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے نیب کو آگاہ کردیا گیا ہے،تمام سٹینوگرافرز کو سینٹرل پولیس آفس ایڈمن برانچ میں کلوز کیا گیا ہے۔