کندھ کوٹ ،نامعلوم افراد نے کئی ایکٹر پرکھڑی گندم کی فصل کو آگ لگا دی

 
0
986

تنگوانی اپریل 25(ٹی این ایس).کندھ کوٹ کے چند فاصلے پر قائم پولیس سی آے سینٹر کے قریب گاوں قمر دین سبزوئی میں نامعلوم افراد نے کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق آگسونوخان سبزوئی، غلام قادر سبزوئی،شیر محمد اور غلام قادر سبزوئی کے گندم کے کھلیاں کو لگائی گی۔ کئی ایکٹر پر کھڑی سیکڑوں من گندم آگ لگنے کے نتیجے میں جل کر خاکستر ہو گئی۔متا ثرین نے حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس نقصان کی مد میں مالی امداد فراہم کی جائے۔