ریسکیو1122راولپنڈی ،29روڈٹریفک حادثات میں32افراد بروقت ریسکیو

 
0
559

راولپنڈی اپریل 25(ٹی این ایس)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر29روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں32افرادزخمی ہوئے ۔ان حادثات میں10افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور21افراد ذیادہ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی میں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں ایک (01)فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں18ڈرائیورز،10مسافراور04پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں24مرداور08 عورتیں شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں02افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم،19 افراد کی اوسط عمر18 سے 40سال کے درمیان،08 افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیا ن اور03فرد کی اوسط عمر 60سال سے ذیادہ ہے۔