حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی

 
0
854

صنعاء اپریل 26(ٹی این ایس)حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سلطنت عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی رپورٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔ صنعاء میں حوثیوں کے ماتحت اعلیٰ سیاسی کونسل نے اعتراف کرلیا ہے کہ انکا سربراہ صالح الصماد عرب اتحاد کے فضائی حملے میں الحدیدہ میں مارہ گیا۔