ڈپٹی کمشنر کی کورنگی کراسنگ سے ملحقہ روڈ کے سائڈ پر کچرے کے انبار ہٹا کرگھاس لگا ئے جانے کی ہدایت، شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا

 
0
335

کراچی، اپریل 26 (ٹی این ایس):  ڈپٹی کمشنر  کورنگی عبدالواجد شیخ نے منگل کو  اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے  ڈائریکٹر پارکس کو ہدایت کردی کہ  کورنگی  ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے کورنگی کراسنگ سے ملحقہ روڈ کے سائڈ پر کچرے کے انبار  ہٹا  اورمکمل  صفائی کرواکر گھاس لگا ئی  جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے احاطہ میں اپنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا، اس موقع  ضلع کورنگی  ٹاون انتظامیہ بھی موجود تھی ۔