مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا ،عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘یاسمین راشد

 
0
298

لاہور اپریل 27(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ 29اپریل مینار پاکستان کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جس میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جلسے کے لیے تیاریا ں زور و شور سے جاری ہیں ،تما م انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں ، لاہور کی عوام پر جوش ہے لاہور کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے انشاء چئیرمین عمرا ن خان کا تاریخی استقبال کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے نواز شریف کے جیل میں جا نے کا وقت قریب آرہاہے ویسے ویسے لیگی درباریوں کی چیخیں تیز ی سے نکل رہی ہیں ،کرپٹ مافیا کا عبرت ناک آنجام بہت قریب ہے ، پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کی جائے ، پاکستان کا عام آدمی ، غریب ، کسان سب رُ ل کررہ گے ہیں جبکہ ملک پر قابض چندخاندانوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اپنی اولادوں کو بیرون ملک کاروبار کرکے دئیے اور جائیدایں بنائی ، شریف خاندان نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مارکے سواکوئی دوسرا کام نہیں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ عمراان خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں لٹیرے عدالتوں اور قوم کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں،چور جتنا بھی شور مچالیں، سزاؤں سے نہیں بچ سکیں گے، نواز شریف کی پہچان کرپشن ،لوٹ ماراور جھوٹ بن چکی ہے ، ملک پر قابض چند خاندانوں نے ملکی وسائل کو بڑی بے دوردی سے لوٹا ہے ، غریب عوام محرومیوں کا شکار ہے۔