پنجاب حکومت نے میرج ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا، لڑکی کی شادی کی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

 
0
599

لاہور جنوری 15 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے میرج ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے عمر کی حد بڑھانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں بتایا گیا کہ میرج ایکٹ میں ترمیم کر کے لڑکی کی شادی کی عمر کو 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچہ دونوں کی صحت بہتر رہ سکے۔ سمری میں کہا گیا کہ لڑکے کی شادی کی عمر 18 سال ہی رہے گی جبکہ لڑکی کی شادی کی عمر کو 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کر دیا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد ہی ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔