برلن میں ائیر شو ILA2018 جاری

 
0
530

برلن اپریل 27(ٹی این ایس)برلن میں ائیرشو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس موقع پر فرانس اور جرمنی کے وزیر دفاع نے نمائش اور ایئر شو کا دورہ کیا ،جرمن اور فرانسس فضائیہ کے اہلکاروں نے پیراشوٹ کے زریعے اترتے ہوئے اپنے ملکوں کے پرچم لہرائےاور سلامی پیش کی جبکہ نمائش کے موقع پر مختلف ہیلی کاپٹروں جنگی جہازوں نے فضاء میں بلند ہوکر کرتب دکھائے ۔
تفصیلات کے مطابق نمائش میں موجود مختلف ملکوں کے مندوبین نے جرمن کی نئے فائٹرطیاروں امریکی ہیلی کاپٹرز، ائیر بسس میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ زیادہ مندوبین جرمن ہیلی کاپٹرز کے جدید ٹیکنالوجی سے متاثر نظر آئے نمائش میں موجود امریکی کمپنی ائیربس ڈورنز نے بھی لوگوں کو اپنے طرف متوجہ کیا جبکہ اتحاد ائیرویز کے بزنس کلاس ،عوامی بیڑا عام کے افراد کے دلچسپی باعث بنا۔
واضح رہے کہ ائیر نمائشی شو گزشتہ سو سے منایا جارہا ہے اس کا آغاز 1909 میں کیا گیا تھا یہ ائیر شو ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے اور جدید دور کے ساتھ نئے جہازوں سمیت جدید الات نمائش کے لیئے پیش کئے جاتے ہیں یہ نمائش گزشتہ روز برلن کے شونیلفڈ ائیر پورٹ کے ایکسپوسنٹر میں شروع ہوئی جس کا افتتاح جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کیا ہے یہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی ۔