بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 
0
320

اسلام آباد ،اپرہل27(ٹی این ایس):بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018، 19 پیش کیے جانے کے بعد پاکستان میں فروخت کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ حکومت نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018، 19 میں عائد 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر حکومت کی جانب سے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔ تاہم اب اس ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد آٹو شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے امید ظاہر کیا ہے کہ اب ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے کو ملے گی۔