یوتھ پارلیمنٹ کے تحت دوسری جدید پاکستان کانفرنس کا انعقاد

 
0
433

کراچی ،اپرہل27(ٹی این ایس):ملک میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قومی ایجنڈے کے تحت اگرایک پالیسی کے تحت مل کر کام نہیں کیا تو کل کسی بڑے نقصا ن کے لیے تیار رہنا ہوگا، جائز تنقید کا حق ہر کسی کو حاصل ہے، فرد کی حیثیت سے کوئی بھی غلطی کرسکتا ہے،ان خیالات کااظہار ایم کیوایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہی، وہ یوتھ پارلیمنٹ کے تحت دوسری جدید پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے، کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جس کا عنوان جدید پاکستان کی ترقی میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کے کردار کو فروغ دینا تھا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ پاکستان کا فرض ہے کہ وہ سندھ خصوصا کراچی کی بہتری کے لیے ایک سیاسی پالیسی بناکر مل جل کر کام کریں، انھوں نے کہا کہ سندھ کی بہتری اور ترقی کا ایک ہی راستہ ہے کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنایا جائے، جب تک لوکل گورنمنٹ با اختیار نہیں ہوگی کراچی سمیت صوبے کے کسی بھی شہر میں ترقی نہیں آئے گی، ان کا کہنا تھ اکہ تیل اور گیس کے نرخوں میں کمی کیساتھ پانی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، آج بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ 39ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ ہم 20ملین کی ایکسپورٹ پر کھڑے ہیں، ملک میں تبدیلی کا نظام قائم کرنے کے لیے موروثی سیاست کو شکست دینا ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ تبدیلی کے لیے نوجوان قیادت کو سامنے لائیں، ملکی ترقی کے لیے کرپشن کو شکست دینا ہوگی۔

اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی بار بلاول بھٹوزردای پہلی یوتھ پالیسی کا اعلان کرنے جارہے ہیں، جس کا فائدہ صرف اور صرف ملک کی نوجوان نسل کو ہوگا، صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سی ایس آر نمایا کردار ادا کرتا ہے، ہم نے حال ہی میں 180کے قریب ناجائز شادی ہال گرائے ہی، جہاں نوجوانوں کیلے 155کے قریب پارکس اور کمیونٹی سینٹرز اور گراونڈز تعمیر کیے جارہے ہیں، پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ شہر میں کے فور پروجیکٹ مکمل ہونے پر پانی کا سئلہ ہوجائے گا،جبکہ سمندر میں گرنے والے فضلے کے مسئلے پر بھی 2019تک مکمل قابو پالیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کے ساتھ ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کا سہرا بھی پیپلزپارٹی کے سر جاتا ہے،انھوں نے شرکا ء کو بتایا کہ شہر میں ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ 3سال میں مکمل ہوگا، ہم نے ابھی حال میں ابھی پبلک ٹرانسپورٹ کا پائلٹ پروجیکٹ 10بسوں کیساتھ شرو ع کیا ہے ، جسے آگے چل کر مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے فاونڈرچیئرمین رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ انسانی ترقی کا دارومدار صرف تعلیم پر منحصر نہیں بلکہ اس کے لیے بہتر تربیت کا ہونا انتہائی ضروری ہے، ہمیں اپنے معاشرے میں سی ایس آرکو بہتر انداز سے فرو غ دینے کی ضرورت ہے، جدید پاکستان تحریک کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کاپوریٹ سیکٹر کو نوجوانوں کے ساتھ انگیج کرنا اور مستقبل میں شہروں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے تحت جدید پاکستان تحریک کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں 40شہروں کے نوجوان اپنے شہروں کی بہتری کے لیے لوکل ، صوبائی اور فیڈرل گورنمنٹ اور اداروں کیساتھ ملکر شہروں کو جدید بنائیں گے، جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں کانفرنسز کا انعقاد بھی شروع ہوچکا ہے۔

کانفرنس سے مہتاب الدین چاولہ، جمیل یوسف، فاونڈر سی پی ایل سی ، عمران اظہر، ذیشان رضاالطاف، فاونڈ ر وی انٹر نیشل اسکول، سمیر شیخ،سیاسی رہنما،سوئی سدرن گیس کمپنی کے شہباز اسلام اورحنیف اجاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔