روہنگیا بحران ،سلامتی کونسل کے وفد کی بنگلہ دیش آمد،مہاجرین سے ملاقات

 
0
397

نیویارک اپریل 28(ٹی این ایس) روہنگیابحران کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا وفد بنگلہ دیش اور میانمار کے دورے کے پہلے مرحلے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا جہاں وہ روہنگیا بحران کا جائزہ لینے کے بعد مہاجرین کے معاملے پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔جرمن ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل کے دورے کا آغاز بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ کاکس بازار سے ہو ا جہاں اقوام متحدہ کے سفیرنے کیمپوں میں مقیم افراد سے ملاقات کی ۔سلامتی کونسل کے ارکان اس چار روزہ دورے میں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔ سوچی کو راکھین کی صورتحال پر خاموشی کے باعث دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔