سوشل میڈیا پرترک صدرکے خلاف اماراتی وزیر خارجہ کی حمایت میں مہم

 
0
308

دبئی دسمبر 23(ٹی این ایس)سائبر میدان میں سفارتی بحران کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی حمایت کی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پیش رفت تْرک ذمّہ داران جن میں صدر رجب طیب ایردوآن سرفہرست ہیں ان کے ساتھ ٹوئیٹس اور بیانات کے تبادلے کے بعد سامنے آئی ہے۔بحران کا آغاز اماراتی وزیر خارجہ کی ایک ری ٹوئیٹ سے ہوا جس میں مدینہ منورہ کے مکینوں کے خلاف آخری ترک ذمّے دار کے جرائم کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس ٹوئیٹ میں جدید ترک ریاست کے عوام یا قیادت کا ذکر نہیں تھا۔تاہم ٹوئیٹ کے متن میں تاریخی روایت نے صدارتی سطح پر ترکی کے غضب کو جنم دے دیا۔ ایردوآن کے دفتر نے ٹوئیٹ کو تْرکوں کے لیے اہانت شمار کیا۔ اس کے نتیجے میں ترک صدر کا غصّے سے بھرپور ردّ عمل پیدا ہوا اور ان کے ترجمان کی جانب سے پوسٹ کے مواد کی مذمت میں تشدد سے بھرپور موقف سامنے آیا۔بہرکیف سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر پر کئی مہمیں شروع کر دی گئیں۔