وزیراطلاعات آزاد کشمیرنے لہڑی میں ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شوسمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلہ جات کاباقاعدہ افتتاح کر دیا

 
0
281

میرپور اپریل 28(ٹی این ایس)آزادکشمیرکے وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس نے ٹورازم فیسٹیول کے سلسلہ میں لہڑی میں ہونے والے ہارس اینڈ کیٹل شو،نیزہ بازی، گھوڑ دوڑ ،گھوڑڈانس سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلہ جات کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سیاحت سردارجاوید ایوب،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان، ڈائریکٹراطلاعات امجدمنہاس، چیئرمین فیسٹیول کمیٹی؍ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، سیکرٹری کمیٹی طارق محمودملک، راجہ عامرلہراسب،راجہ مسعود رؤف کے علاوہ دیگرکمیٹیوں کے اراکین،گھوڑ سواروں اور عوام الناس اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس نے گھوڑڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی دیکھے اورکامیاب فیسٹیول پرانتظامیہ،سیاحت کے افسران اور میلہ کے منتظمین کاشکریہ اداکیا۔