نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کےافتتاح کےپلان کوحتمی شکل دےدی گئی

 
0
4134

اسلام آباد،اپریل 28(ٹی این ایس):وزیراعظم یکم مئی صبح دس بجے ایئرپورٹ کاافتتاح کریں گے۔‏نیواسلام آبادایئرپورٹ پراےایس ایف کادستہ وزیراعظم کوگارڈآف آنر پیش کرےگا‏۔تفصیلا ت کے مطا بق انٹرنیشنل ڈیپارچرلاؤنج میں افتتاح کی خصوصی تقریب کاانعقاد کیا جائے گا‏۔تقریب سےوزیراعظم،مشیرہوابازی اورسیکرٹری ایوی ایشن خطاب کریں گے‏۔نیواسلام آبادایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز بھی یکم مئی کولینڈ کرے گی ‏پہلی کمرشل پروازکراچی سےمسافروں کو لےکرنیواسلام آبادایئرپورٹ پرلینڈ کرےگی ۔