قومی ٹیم کی جانب سے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کا بدترین آغاز

 
0
232

کینٹ ،اپریل 28(ٹی این ایس):قومی ٹیم کی جانب سے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ کا بدترین آغاز کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کا کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ سے آغاز کیا ہے۔ تاہم قومی ٹیم اپنے پہلے ہی امتحان میں فیل ہوگئی ہے۔ کینٹ کیخلاف پریکٹس میچ کے دوران پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صرف امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ حسن علی نے 24 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے دیگر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔