بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

 
0
343

اسلام آباد،اپریل 28(ٹی این ایس):بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ شارجہ جانے کے لیے ٹیک آف کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا کہ کراچی سے آنے والی ایک اور پرواز آگئی۔ اندرون ملک سے آنے والی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران شارجہ جانے والے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی۔دونوں طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی، طیارے کے دوبارہ معائنے کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔