امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

 
0
262

شکاگو،29 اپریل (ٹی این ایس ): امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو مسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ پاک امریکہ شراکت داری سے مثبت نتائج برآمد ہوئےہیں، افغانستان میں امن کےمشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا جبکہ غلط فہمیاں دورکرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے ہوں گے۔