کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

 
0
261

کراچی، 29 اپریل (ٹی این ایس ): شہر قائد میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی اور معمولات زندگی بھی متاثر ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے شاٹ فال اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دعوے اور جماعت اسلامی کی ہڑتال بھی بے سود ثابت ہوئی۔شہر کے جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڑی پور شامل ہیں جبکہ ہاکس بے روڈ کے اطراف میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔