وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی: میئر کراچی

 
0
245

کراچی،29 اپریل ( ٹی این ایس ): شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی، ہم نے کئی اسکیمیں پیش کیں لیکن افسوس کہ انہیں شامل نہیں کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ویسٹ یوسی 19میں ترقیاتی کاموں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر کا حق مارا گیا اور اسے محروم رکھا جارہا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں کراچی کے ساتھ ایسا ہمیشہ ہوتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بجٹ کا استعمال ہورہا ہے، ہم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات ایک کردی، سچی نیت کے ساتھ شہر کے لیے کام کر رہے ہیں اور شہریوں کو کام ہوتا نظر بھی آرہا ہے۔