شمالی کوریا مئی میں جوہری تجربے کےمقام بند کردے گا

 
0
322

سیئول،29 اپریل ( ٹی این ایس ): جنوبی کوریا کے صدراتی دفتر کا کہنا ہے کہ ینگیئی ری سائٹ کو مئی میں باضابطہ طور پربند کردیا جائے گا اور جنوبی کوریا اور امریکی ماہرین کو اس کے معائنے کے لیے مدعوکیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربات کی سائٹ کو مئی میں بند کردے گا۔جنوبی کوریا کے صدراتی ترجمان یون ینگ چان کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ مئی میں جوہری سائٹ کو بند کریں گے۔ینگیئی ری سائٹ ملک کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں قائم ہے اور یہ شمالی کوریا کی اہم ترین جوہری تنصیب کہی جاتی ہے اور اس کے پاس مینٹاپ پہاڑ کے اندر سرنگوں میں بنے نظام میں جوہری تجربات کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ شمالی کوریا 2006ء سے اب تک چھ بار جوہری تجربات کرچکا ہے۔شمالی کوریا سے تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہوگی‘ واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے آنے والے تین سے چار ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ہوگی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات بہت اہم ہوگی جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی۔