شمالی کوریا سے تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
347

واشنگٹن،29 اپریل ( ٹی این ایس ):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں مین بات چیت ہوسکتی ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوریائی خطے کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پرکامیاب مذاکرات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے آنے والے تین سے چار ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات بہت اہم ہوگی جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران معاہدہ ہوسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما خطے میں مل کر رہیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔