متحدہ مجلس عمل کا بحالی کے بعد مردان میں پہلا جلسہ عام

 
0
359

مردان ،29 اپریل (ٹی این ایس ): ایم ایم اے بھی انتخابی جلسوں کے لیے میدان میں اتر آئی ہے اور بحالی کے بعد پہلی بار مردان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسہ عام سے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی خطاب کریں گے۔جلسے کے لیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جب کہ پنڈال میں مختلف پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر نعرے درج ہیں۔اس موقع پر سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سیاسی مسافر پارٹیاں بدل رہے ہيں، ایسے مسافروں نے سیاست کو نقصان پہنچایا ہے اور یہ لوگ کیا تبدیلی لائيں گے لیکن سیاسی جماعتوں کو واشنگ مشین کا کام نہیں کرنا چاہیے۔