بلوچستان دیگر صوبوں سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، کوئٹہ آئی جی بلوچستان کی میڈیا سے گفتگو

 
0
5942

 

کوئٹہ، 29 اپریل (ٹی این ایس ): آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری  کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ  بلوچستان دیگر صوبوں سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے ۔  دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر جلد کام شروع ہو گا  دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے افسران اور جوانوں کی جدید خطوط پر تربیت کی جارہی ہے ۔  سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کوئٹہ میں چودہ سو کیمروں کے ذریعے دو سو اکسٹھ مقامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی  جوانوں کی اپ گریڈیشن اور فلاح کیلئے مختلف سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں شہداء کی تنخواہوں اور مراعات  میں حاضر سروس اہلکاروں کی طرح اضافے کےاحکامات جلد جاری ہوجائیں گے پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے بحالی امن کے لئے کوشاں ہیں بلوچستان کے تمام ڈویژن میں ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کئے جارہے ہیں بلوچستان میں گریڈ اٹھارہ سے گریڈ اکیس کے پچاس فیصد افسران کی کمی ہے چونتیس اضلاع میں سےبائیس اضلاع میں ایس پیز نہیں ہیں ۔ چھ ڈویژن میں سے چار ڈی آئی جیز کی کمی ہے بلوچستان پولیس ایکٹ 2018 تشکیل دے دیا گیا منظوری کے لئے جلد اسمبلی بھیجوایا جائے گا۔  بلوچستان پولیس میں افسران کی کمی پوری کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل نہ دی گئی تو آئندہ دس سے بارہ سال میں صورتحال سنگین ہوجائے گی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ نے کہا کہ  بلوچستان پولیس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے براہ راست ڈی ایس پی اور انسپیکٹر بھرتی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔