تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

 
0
265

مردان ، 29 اپریل ( ٹی این ایس ): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی شعبدہ بازوں نے 5 برس میں عوام کی خدمت کی بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بناء پر عوام کے دلوں میں بستی ہے، خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں فتح حاصل کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مردان میں ہونے والے جلسے میں شہباز شریف نے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔