امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

 
0
327

ریاض،29 اپریل ( ٹی این ایس ): امریکا کے نومنتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو روز قبل منتخب ہونے والے نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی اور خطے سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور اور باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، سعودی عرب کا خطے میں امن کے لیے اہم کردار ہے اور امریکا سعودی شراکت داری امن کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔