یورپی یونین میں اصلاحات، جون تک حتمی شکل دینے کا امکان

 
0
716

پیرس،29 اپریل ( ٹی این ایس ): فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس رواں برس جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فرانسیسی وزیر خزانہ ’برونو لے مائر‘ کا کہنا تھا کہ جرمنی اور فرانس مشترکہ طور پر چاہتے ہیں کہ یورو زون کا مزید طاقتور اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہونا ازحد ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات پر غور کر رہے ہیں، کوشش ہے جلد سے جلد اس عمل کو مکمل کر لیا جائے۔