تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں آج سیاسی پاور شو کریں گی

 
0
258

29 اپریل ( ٹی این ایس ): آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے مختلف شہروں میں پنڈال سجا لیا جہاں قائدین شرکاء سے خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا جلسہ تاریخی ہوگا اور یہ اسی طرز کا جلسہ ہوگا جس طرح تحریک انصاف پہلے اسی مقام پر طاقت کا مظاہرہ کرچکی ہے۔
جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوگئے جب کہ پارٹی چیئرمین عمران خان لاہور میں ہی موجود ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔جلسہ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرکاء کے بیٹھنے کے لئے گراؤنڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔