علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے”ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام”کو مستحکم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب بدھ کو ہوگی

 
0
264

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (ٹی این ایس): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سافٹ ویئر کمپنی اووریکل کارپوریشن کے مابین یونیورسٹی کے ”ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام”کو مستحکم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب بدھ کو ہوگی۔ ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تنویر احمد کے مطابق معاہدے کے تحت اووریکل کارپوریشن تین سافٹ وئیرز اوریکل پیپل سافٹ انٹرپرائزر ریسورس پلاننگ اور انٹرپرائز پلاننگ اینڈ بجٹ اوپن یونیورسٹی کو فراہم کرے گا۔ اِن سافٹ وئیرز کواوپن یونیورسٹی باضابطہ طور پر اپنے تعلیمی اور انتظامی امور کی آٹومیشن کو مستحکم کرنے میں استعمال کرے گی۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے مجموعی نظام) ایڈمنسٹریٹیو اکیڈمک اینڈ فنانشل( کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا کام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کم و بیش 15مہینے قبل شروع کیا تھا آئندہ سمسٹر کے داخلوں سے نیا نظام مکمل طور پر نافذالعمل کردیا جائے گا جس سے تعلیمی معیار میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا تمام امور ایک مقررہ شیڈول کے تحت انجام ہونگے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر یونیورسٹی کی تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوگی اور یہی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے حقیقی اہداف ہیں۔