بلی کیلئے ہمدردی دکھانے پرٹریفک اہلکار کیلئے ایک لاکھ کا انعام

 
0
332

کراچی،29 اپریل (ٹی این ایس ): کراچی میں ایک بلی کے لیے ہمدردی کا جذبہ دکھانے پر پرٹریفک پولیس اہلکارکو انعام سے نوازا گیا۔کراچی کی شارع فیصل پر گاڑی ایک بلی پر چڑھ گئی،ٹریفک سڑک پر دوڑتی رہی لیکن وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکار محبوب نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کو سڑک کے بیچ سے اٹھا کر کنارے پر رکھا۔ایک شہری نے اس سارے اقدام کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو آئی جی سندھ نے اہلکار کیلئے ایک لاکھ روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے بھی ٹریفک پولیس اہلکار کیلئے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔