تاریخی لال قلعے کی حفاظت کا ٹھیکہ نجی کمپنی کے حوالے

 
0
476

دہلی،29 اپریل ( ٹی این ایس ): بھارتی حکومت نےنئی دہلی میں واقع مغل بادشاہ شہنشاہ کے تعمیر کرائے گئے تاریخی لال قلعے کی دیکھ بھال کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا۔لال قلعہ کا نام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور اس اہم ترین تاریخی عمارت کی حفاظت کیلئے مودی سرکار کے نجی کمپنی پرانحصارکو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ٹھیکہ ڈالمیا بھارت لمیٹڈ نامی کمپنی کو پانچ سال کے لیے پچیس کروڑ روپے کے عوض دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر اس اقدام کے خلاف ہیش ٹیگ لال قلعہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جہاں بھرپورآواز اٹھائی جا رہی ہے۔ تنقید کرنے والوں میں بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اپنی ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ حکومت لال قلعے کی دیکھ بھال کیوں نہیں کرسکتی؟ یہ ہمارا قومی نشان ہے جہاں ہر یوم آزادی پر بھارتی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ اسے کیوں لیز پردیا جائے؟