پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

 
0
445

اسلام آباد، 29 اپریل (ٹی این ایس ): پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ معلومات کے مطابق چین کے ایک کمرشل بینک سے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے گئے ہیں جو پیر کو پاکستان کے اکاونٹ میں ظاہر ہوجائیں گے۔رقم کی اس منتقلی سے روپے پر دباؤ میں بھی کمی آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی رقم چین کے سی بی سی بینک سے آئی ہے جو کل پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوجائے گی۔