پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پر اہلیان لیاقت آباد کا پارٹی کے خلاف سخت ناراضی اور برہمی کا اظہار

 
0
494

جگہ جگہ بینر آویزاں کئے گئے جن میں ‘قاتل قاتل پیپلز پارٹی، کراچی کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ‘جسے نعرے درج تھے
کراچی، اپریل  29 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کےوسطی ضلع  لیاقت آباد میں آج  جہاں اپنی سیاسی قوت  دکھانا چاہتی ہے وہیں  علاقہ کے لوگوں کی طرف سے اسکے خلاف ناراضی اور پرہمی کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

علاقہ میں جہاں پارٹی کے جلسہ کے سلسلہ میں روائتی  طور پر بینر اور جھنڈیاں سجائی گئی ہیں جن میں پارٹی کے رہنماؤں کے حق میں نعرے درج ہیں وہیں غیر معموکی طور پر پارٹی کے خلاف بیزاری اور برہمی کی عبارات پر مبنی بینر بھی آویزاں نظر آئے ہیں جن میں واضع طور پر پارٹی سے ناراضی اور پارٹی کی حکومت سندھ کی ناہلی سے متعلق جذبات کا اظہار ہے۔

پیپلز پارٹی کے جلسہ سے قبل ہی علاقہ میں جگہ جگہ پارٹی کے خلاف لیاقت آباد کے عوام، تاجروں اور دیگر طبقہ ہائے سماج کی طرف سے بینرز لگادیئے گئے جن ، قاتل قاتل پیپلز پارٹی، کراچی کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی جسے نعرے درج ہیں۔

دریں اثناء  مذکورہ جلسہ  جو پیپلز پارٹی کا علاقہ میں  44 برس بعد پہلا جلسہ ہے ،  یہ خبر مرتب کئے جانے تک جاری تھا اور پارٹی چئیرمین بلاول زرداری  خطاب کر رہے تھے۔

بلاول نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاقت آباد میں پہلے نفرت کانعرہ لگایا جاتاتھا، میرے سامنے ان لوگوں کی تصاویر ہیں جنھوں نے شہادت دی۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں شہداء نے ظلم کی فضا میں پیپلز پارٹی کا پرچم تھامے رکھا، پیپلزپارٹی کے ہزاروں شہداء کے لیے نعرہ لگاتا ہوں، یہ وہ کراچی ہے جہاں میں پیدا ہوا‘۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو گلیوں میں مارا جاتا تھا، ہم نے صبر کے ساتھ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں لیکن شہر کی روشنوں کو ہم نے ختم نہیں ہونے دیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ مسلم لیگی حکومت نے عوام دشمن بجٹ دیا ہے، یہ بجٹ موٹے موٹے پیٹ رکھنے والے تاجروں کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کارپوریٹ بجٹ ہے، پیپلز پارٹی اسے رد کرتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور اب بھی جدوجہد کرےگی۔

رضا ربانی نے کہا کہ ’کوئی کہتا ہے میں تبدیلی لارہا ہوں، کونسی اور کیسی تبدیلی لارہےہو؟غریبوں کی قسمت تبدیلی سے نہیں بدلتی، تبدیلی اس وقت آتی ہے جب غریبوں کا انقلاب برپا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت سرمایہ داروں کی حکومت ہے، موجودہ حکومت نے کراچی اور سندھ کا کبھی نہیں سوچا‘۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں  کہا کہ کراچی میں تمام ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہوئے،کراچی کے شہری پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ہم مزید خدمت کریں گے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کو کہتا ہوں کہ کرکٹر ہو کرکٹ کھیلو، عوام کی خدمت عمران خان کا کام نہیں ہے، عوام کی خدمت صرف بھٹو والے کرسکتے ہیں‘۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ’یہ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کراچی کے لیے 25 ارب روپے رکھے گئے، بجٹ کی پوری کتاب میں کہیں 25 ارب روپےنہیں ملے، بجٹ میں کراچی کیلئے صرف5 ارب روپے رکھے گئے، 5 ارب روپے تو ہم دو دن میں ختم کرلیں گے‘۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ’ نواز شریف تم ایک دن بھی کراچی میں نہیں ٹھہرے، نواز شریف کا دل کراچی والوں کے ساتھ نہیں دھڑکتا‘۔