مینگورہ ، اپریل 29 (ٹی این ایس): سوات میں پختون تحفظ مومنٹ کے جلسے میں پاکستانی پرچم ساتھ لانے اور لہرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی اور اہل پاکستان کو غصہ دلارہی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو اپنے ساتھ پرچم پاکستان لانے سے روکا جارہا ہے۔
سوات جلسہ میں نوجوان کو پرچم لانے پر روکتے ہوئے کہا گیا ‘ یہا ں پرچم نہیں لہرا سکتے، جنڈا پھینکو تب ہی جلسے میں شرکت کر سکتے ہیں
ویڈیو میں ایک آواز صاف سنی جاسکتی ہے جس میں نوجواں کے اس سوال کہ کیا پاکستانی پرچم تلے اپنے شکایات نہیں کر سکتے اور کیوں؟ کے جواب میں کہا جارہا ہے کہ ” نہیں۔یہا ں پرچم نہیں لہرا سکتے”۔
اس دوران ہجوم سے بھی آواز آتی ہے کہ ” جنڈا پھینکو تب ہی جلسے میں شرکت کر سکتے ہیں”۔
تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس واقع سے پختون تحفظ مومنٹ میں پاکستان مخالف دشمنی کھل کے سامنے آگئی۔