سکھر :  پسماندگی کے شکار اور حقوق سے محروم لوگوں کے مسائل کی نشاندہی اور مظلوموں کی آواز بننے والا صحافی صاحب فراش

 
0
339

کسی بیماری میں مبتلاء ایڑیاں رگڑ رہا ہے، علاج و معالجہ کے لئے سرمایہ نہیں، صحافی احباب کی اسکے  علاج کے لئے اہل الخیر سے امداد کی اپیل

کراچی، اپریل  29 (ٹی این ایس): سندھ کے تیسرے بڑے شھر سکھر  سے  تعلق  رکھنے والا صحافی  مدثر کلہوڑو ،جس نے ہمیشہ مظلوم و دکھی انسانیت کے مسائل اجاگر  کئے  اور اپنے قلم کی صورت مظلوم لوگوں کی آواز بن کر اعلیٰ ایوانوں اور منصفین تک ان کی آواز پہنچانے کی کوششیں کیں، آج صاھب فراش اور کسمپرسی کی حالت میں  ہے۔

اطلاعات کے مطابق  مدثر کلہوڑو کسی خطرناک بیماری میں  مبتلا ہے اور علاج و معالجہ کے لئے سرمایہ نہ ہونے کے سبب اہڑیاں رگڑ رہا ہے۔ مدثر کلہوڑو  کے ساتھی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے قلم اور ضمیر کو بہچتا تو شائد آج اس حالت میں  نہ ہوتا مگر اس نے ہمیشہ قلم کی  حرمت کا پاس رکھا اور کبھی حق و سچ پر سمجھو تہ نہ کیا ۔

لاچار صحافی کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ جب  وہ تندرست تھا تو میڈیا کے ادراے اسے کی خاطر کرتے تھے مگر جیسے ہی بیماری نے اسے در بستر کردیا تو  باقی طبقے جن کے لئے آواز بلند کرتا تھا تو کجا صحافتی  تنظیموں نے بھی اسے بھلا دیا جو صحافی کی ویلرئیر کے نام پر ہی وجود میں آتیں  ہیں ۔

ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ مدثر کلہوڑو نے اپنی زندگی میں  اپنے معصوم بچوں کو کم دیا اور اپنی صحافت کو  زیادہ وقت دیا  مگر حکمران اور این جی اوز ہی نہیں صحافی دوست بھی آج اسکی حالت سے بے خبر ہیں۔ انھوں نے صحافتی تنظیموں ،حکومت اور خیراتی ادراروں سے اپیل کی ہے کہ کی مذکورہ خستہ حال صحافی کی مدد کی جائے اور اسکا علاج کرکے  قلم کا قرض چکانے کے علاوہ  اسکے معصوم بچوں کے چہروں پر مایوسی دور کرکے امیدوں اور مسکراہٹوں کی روشنی لائی جائے۔