کابل میں دودھماکے‘ 21 افراد ہلاک ‘ 30 زخمی

 
0
321

کابل اپریل 30(ٹی این ایس): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق صحافی دھماکے کی کوریج کے لیے پہنچےتو دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں غیرملکی خبرایجنسی کا فوٹوگرافرارہلاک جبکہ متعدد صحافی زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹررجسٹریشن سینٹر پرہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔