معلومات تک رسائی کا قانون ،عدالت نے کمیشن سے جواب طلب کرلیا

 
0
10573

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی کی درخواست پر فریقین سے کمیشن کے قیام سے متعلق 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی اعزاز حسین کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق کمیشن قائم کیوں نہیں کیا گیا ؟ امید ہے کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے لیے شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔فریقین معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کمیشن کے قیام سے متعلق 15دن میں جواب دیں، عدالت نے وزیراعظم سیکرٹریٹ اور اٹارنی جنرل آفس کو نوٹسز جاری کردیئے۔