پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور کموڈور میاں ذاکر اللہ جان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

 
0
809

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس)پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور کموڈور میاں ذاکر اللہ جان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ چین میں پاکستان کے نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اس کے علاوہ وہ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔