سہون شریف میں زیارت کے غرض سے آنے والی 35 سالا خاتون قتل

 
0
469

سہون شریف اپریل 30(ٹی این ایس)سہون شریف میں محکمہ اوقاف کے ملازم قاسم چنہ کے المران ریسٹ ہائوس سے خاتون کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق سہون میں زیارت کے غرض سے آنے والی 35 سالا خاتون مسمات ساراں کی نعش پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون اپنے رشتیدار کے ساتھ سہون میں ریسٹ ہاؤس پر رہائش پذیر تھی، ساتھی رشتیدار علی مردان ڈیپر کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔جاں بحق خاتون کے ورثاء کے مطابق خاتون نشہ آور اشیاء سے دور رہتی تھی،جبکہ ہسپتال زرائع کے مطابق زیادہ مقدار میں نشہ دینے سے ہلاکت ہوئی، مذکورہ ملزم محکمہ اوقاف کا ملازم درگاہ کے گولڈن گیٹ سے سونا چوری کی واردات سمیت جعلی ٹھیکوں کا ماسٹر مائینڈ ہے۔زرائع کے مطابق پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث گرفتار ہونے والے رشتےدار سے بھاری رقم وصول کرکے رہا کردیا۔