پشتو گلوکارہ کی کمسن بیٹیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کےملزم افتخار علی، جو معصوم بچیوں کا ماموں بھی لگتا ہے، کو  چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

 
0
6761

میرے بھائی کو عبرتناک سزاء ملے، افسوس ہے قوم اس پر خاموش ہے، چیف جسٹس خود اس کیس کو لیں: نازیہ اقبال

اسلام آباد، اپریل 30(ٹی این ایس):  مشہور پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال کی کمسن بیٹیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کےملزم افتخار علی، جو معصوم بچیوں کا ماموں بھی لگتا ہے، کو  چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس موقع  نازیہ اقبال  عدالت سے جلد انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھائی کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ایف آئی آر اسلئے درج کرالی ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتی اور دوسروں کو بھی سبق دلانا چاہتی ہوں۔

گلوکارہ نازیہ اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ خود دلچسپی لیکر اس کیس کو لیں کیونکہ یہ پوری قوم کی بچیوں کا معاملہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں  افسوس ہے کہ اس معاملے پر قوم خاموش ہے۔

نازیہ اقبال نے  پولیس کے نام اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ انکے بھائی نے انکی بچیوں جن کی عمریں 10 اور سات سال ہے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔