مریم نواز کی طرف سے لاہور کےمعذورنوجوان کو خدمت کارڈ دلانے کاوعدہ دوماہ دس دن گزرنے کے باوجود پورانہ ہوسکا

 
0
402

اسلام آباد، اپریل 30(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے ایک معذورنوجوان کو خدمت کارڈ دلانے کاوعدہ دوماہ دس دن گزرنے کے باوجود پورانہ ہوسکا۔مریم نواز نے اسلام پورہ لاہورمیں حلقہ نمبرایک سوبیس کے دورہ کے دوران اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ایک معذورنوجوان اسامہ گلزار کی اپیل پر اسے خدمات کارڈ دلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس سے موبائل فون نمبرلیاتھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی تھی۔

سوموار کے روز 30اپریل کو’’ٹی این ایس‘‘ کی طرف سے جب مذکورہ موبائل فون پر رابطہ کیاگیاتو معذورنوجوان اسامہ گلزار نے بتایاکہ میں اسلام پورہ لاہور کا رہائشی ہوں اوراسلامیہ کالج اوپرروڈ لاہور میں بطورچوکیدار ملازمت کرتاہوں۔21فروری کو مریم نواز ہمارے حلقہ این اے ایک سوبیس میں آئی تھیں۔تاہم جب وہ یہاں سے روانہ ہورہی تھیں تومیں نے موقع پاکر انہیں روک لیا۔مریم نواز نے گاڑی کے اندربیٹھے بیٹھے میری بات سنی۔میں نے انہیں بتایاکہ میں ایک غریب شخص ہوں اورپولیوکی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے معذورہوں۔لہٰذامجھے خدمت کارڈ دلایاجائے تاکہ معذوروں کی مالی معاونت کے لئے شروع کی گئی اس سکیم سے میری بھی مالی مدد ہوسکے۔مریم نواز نے مجھ سے میراموبائل فون نمبرلیااوریقین دہانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں میری مددکرئے گی لیکن اس بات کو دوماہ دس دن گزرگئے ہیں مجھے کسی کی طرف سے کوئی فون نہیں آیا۔جس پر مجھے شدیدمایوسی ہوئی۔معذورنوجوان اسامہ گلزار نے مزیدبتایاکہ پنجاب حکومت نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کوخصوصی ہدایات دے رکھی ہیں جس کے تحت معذوروں کو خدمت کارڈ کے ذریعے ہرتین ماہ بعد36سوروپے کی امدادی رقم دے جاتی ہے۔لیکن میں دونوں ٹانگوں سے معذورہونے کے باوجود اس کارڈ اوراس امداد سے محروم ہوں۔واضح رہے کہ مریم نواز کی اس جھوٹی یقین دہانی والی ویڈیوفوٹیج کو اپ لوڈنگ کے صرف دوماہ میں نہ صرف47ہزار لوگوں نے لائیک کیابلکہ اس ویڈیو کو35لاکھ لوگوں نے دیکھی بھی تھی۔