احتساب عدالت کے جج کی علالت کے باعث ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی 

 
0
376

اسلام آباد،06اپریل(ٹی این ایس):احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی علالت کے باعث ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت ہونا تھی جس کیلئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی احتساب عدالت پہنچ چکے تھے تاہم کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عدالت نہ پہنچے۔عدالتی عملے کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ معزز جج علیل ہیں اس لئے وہ 9اپریل تک کیس کی سماعت کریں۔جمعہ کے روز ہونے والی سماعت کے موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح مکمل کرنی تھی جس کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز واجد ضیا پر جرح کریں گے ۔عدالتی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اور مریم نواز احتساب عدالت سے پنجاب ہاس روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پرمحمود خان اچکزئی اور میر حاصل خان بزنجو بھی ان کے ہمراہ تھے۔