سانحہ گیاری سیکٹر کوچھ برس بیت گئے 

 
0
342
Veiled women place flowers underneath the portraits of Pakistani soldiers victims of an avalanche, during a ceremony in Peshawar on May 30, 2012. Pakistan on May 29, 2012 declared dead 140 people buried alive by a huge avalanche in a disputed part of the Himalayas more than seven weeks ago. Only three bodies have so far been recovered from the remote glacier, dubbed the world's highest battleground, despite desperate rescue efforts assisted by foreign teams, including from the United States. AFP PHOTO / A. MAJEED (Photo credit should read A. MAJEED/AFP/GettyImages)

لاہور،06اپریل(ٹی این ایس):سانحہ گیاری سیکٹر کوآج ( ہفتہ ) کو چھ برس مکمل ہو جائیں گے ۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 124فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 124فوجی اور11سویلین واقعہ میں شہید ہوئے۔ شہدا ء کے جسد خاکی نکالنے کیلئے علاقے میں 400سے زائد جوان دن رات امدادی کام میں جتے رہے اور بالآخر پچیس روز بعد پہلے شہید کا جسد خاکی برف سے نکالا گیا۔ اس وقت کے آرمی چیف جنرل کیانی کی جانب سے آخری شہدا کے جسد خاکی نکالنے جانے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں 29 مئی 2012 کو پاک فوج کی جانب سے آپریشن مکمل کرنے اور تمام شہدا کے جسد خاکی برآمد کرنے کا اعلان کیا گیا۔اس دن کی مناسبت سے ہرسال پاک آرمی اورقوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔