سرگودھا،06اپریل(ٹی این ایس):ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیراحسن ڈھلوں کے برادرنسبتی اصغرعلی باگڑی بھی دم توڑ گیا۔وقوعہ کے وقت جماعت اسلامی کے نائب امیر کا بیٹا گیارہ سالہ عبدالرحمن بھی موقع پر جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہوئیں تھیں۔زرائع کے مطابق مقتول اصغرعلی کو بھی ان کے آبائی گاوں 44 جنوبی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔وقوعہ کے روز اسی جگہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بچیعبدالرحمن کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے واقعہ کی پرزور مذمت اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر بھر پور احتجاج کی کال دی تھی۔چھ روز قبل تھانہ عطاء شہید کی حدود چک 55 نہر پر رات کے وقت ڈاکو ناکہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر احسن ڈھلوں کی کار کو روکنے کے اشارہ پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا بیٹا عبدالرحمن موقع پر جانبق ،برادرنسبتی اصغر علی باگڑی اور اہلیہ نادیہ بی بی زخمی ہوئے،گزشتہ روز اصغرعلی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس تھانہ عطاء شہید نے مقدمہ خونی ڈکیتی میں 2 اموات کی ترمیم کر لی۔تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ حکام نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی جس کی نگرانی ڈی پی او سرگودھا کر رہے ہیں۔













