پچھلےچھ ماہ میں نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں مل سکا تو اگلے دو ماہ میں بھی نہیں ملے گا، نیب کا نواز شریف کے خلاف کیسیز نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید دو ماہ کی مہلت لینے پر دانیال عزیز اور طارق فضل کا ردعمل

 
0
396

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس): وزیرِ مملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری اوروزیرِ نجکاری دانیال عزیزنے کہاکہ ہمارے اوپر کیلیبری فونٹ کا الزام لگایا گیا جس کے گواہ نے تردید کی ہے کہ فونٹ اس وقت موجود تھا جبکہ عمران خان نے جو بنی گالا میں اپنی زمین کے کاغذات جمع کروائے اس وقت متعلقہ دفتر کے پاس کمپیوٹر ہی موجود نہ تھا۔

 یہ بات انھوں نے بدھ کوپی آئی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس دوران طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فیملی کے خلاف دائر ریفرنسزکو چھ ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔تاہم ابھی تک دائر کئے گئے ان چاروں ریفرنسز میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ستر سال سے جو بھی وزیر اعظم رہا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کی نمائندگی کررہے ہیں اورپوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 اس موقع پر دانیال عزیزنے کہاکہ نیب میں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف دائر کیے گئے چاروں ریفرینسز کو چھ ماہ گزر چکے ہیں۔اب تک نواز شریف کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔آج نواز شریف کے خلاف نیب کیسیز کو نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید دو ماہ کا وقت لیاگیا ۔اگر پچھلے چھ ماہ میں نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں مل سکا تو اگلے دو ماہ میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔