مارگلہ علاقہ میں آج شام نامعلوم افراد نے بیرسٹرفہدملک قتل کیس کے مدعی ملک طارق ایوب اغواء کرلیا: پولیس کا وقوعہ سے انکار

 
0
354

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس): دارالحکومت کے مارگلہ علاقہ میں آج شام نامعلوم افراد نے ملک طارق ایوب نامی شخص کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیاہے۔اطلاعات کے مطابق ملک طارق وفاقی دارالحکومت کے مشہوربیرسٹرفہدملک قتل کیس کے مدعی مقدمہ ہیں اور انھوں نے اس کیس میں سنیئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی خدمات حاصل کر رکھی تھی۔مغوی کی اہلیہ رخسانہ تبسم نے مارگلہ تھانے میں درخواست درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر ملک طارق کے ہمراہ آج شام پونے چھ بجے بچوں کے ہمراہ مقامی پارک میں تفریح کر رہے تھے کہ دو کاروں میں سوار نامعلوم مسلح افراد آئے اور ملک طارق کو گن پوائینٹ پر اغواء کرکے لے گئے۔مغوی کہ اہلیہ کے مطابق بچے چیختے چلاتے رہے تاہم اغواء کاروں پر کوئی اثر نہ ہوا اور وہ دھمکیاں دیتے ہوئے ملک طارق کو لے گئے۔


رخسانہ تبسم نے کہا ہے کہ انکی بیٹی نے اسی وقت پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر واقع کی اطلاع دی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے یہ کہتے ہوئے کہ اغوا نہیں ہے نہ ہی ایسا کوئی واقعہ رپورٹ ہوا، سب کو حیران کردیا ہے۔