تھانہ گولڑہ کے علاقے کی کچی آبادی میں دلخراش واقع رونما: بارہ برس کی بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا

 
0
7350

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ایف بارہ میراجعفر کی کچی آبادی سے بارہ برس کی بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا۔معصوم بچی کی نعش کچی آبادی میں واقع ایک خالی جھگی میں پڑی ہوئی چارپائی سے برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش قبضے میں لے کرپمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے۔
ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق بدھ کے روز چنیوٹ سے تعلق رکھنے والی بارہ سالہ نسرین بی بی ولد محمدعادل کی نعش گلی نمبرآٹھ کے سامنے سیکٹرایف بارہ میراجعفرکچی آبادی سے برآمد ہوئی۔بچی کی نعش ایک خالی جھگی کے اندرچارپائی پرپڑی ہوئی تھی۔’’ٹی این ایس‘‘ نے موقع پر پہنچنے والے ڈیوٹی آفیسراے ایس آئی محمدحنیف سے رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ بچی کے گلے پر زخم کے نشانات موجود ہیں جس سے لگتاہے کہ اسے گلہ دباکر قتل کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ معصوم بچی کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کیاگیاہے۔تاہم پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمزہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی ہے اورتحقیقات شروع کردی ہے۔بچی کے لوحقین نے اسبات کی تصدیق کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، پولیس کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار بچی کی لاش زبردستی لے کر چلے گئے۔ابھوں نے کہا کہ اہل علاقہ کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی اورعوام کے مشتعل ہونے پر پولیس اہلکار گاڑیاں بھگا کر نکل گئے .اہل علاقہ نے آگ جلا کر گولڑہ روڈ بلاک کردیامقتول نطی کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بچی کے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا، اسکو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔