ایم کیو ایم کی طرفسے چیئرمین سینیٹ کے لیے بیرسٹر فروغ نسیم کا نام تجویز

 
0
478

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس): ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین سینیٹ کے لیے بیرسٹر فروغ نسیم کا نام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا ہے۔

 خالد مقبول نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے خوش بخت شجاعت کو موزوں امیدوار سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا، وفود سے ملاقات میں معاملات آگے بڑھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے کسی منصوبے یا سازش کے تحت سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی کو کم کیا جاتا رہا۔ پاکستان ایک نازک وقت سے گزر رہاہے۔ایم کیو ایم کے ینیٹرز کی تعداد آج پانچ اس لیے ہے کہ کچھ ایم پی اے باہر رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ اس مردم شماری میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو لاپتہ کر دیا گیاچنانچہ حلقہ بندیوں کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔ خالد صدیقی نے رواں سال کو بدترین سال قرارد یا اور کہا کہ عوامی نمائندوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی ہے۔فاروق ستار ہو یا کوئی اور ہم اس کا اس معاملے میں ساتھ دیں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مختلف بڑی سیاسی جماعتیں ہم سے رابطہ کر رہی ہیں جو ہم سے تعاون کے لیے رابطہ کر رہا ہے وہ سندھ کے شہری علاقوں کا خیال رکھے۔بلدیات کے حوالے جو کام تھے ان کو دوبارہ حوالے کیا جائے۔