دونوں ملکوں کی جانب سے دفاعی پیداواری صنعت کے اشتراک اور تعاون پر اتفاق ہوا ہے: ترجمان وزارت دفاعی پیداوار
راولپنڈی مارچ 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر دفاع رانا تنویر حسین سے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری نے ملا قات کی جو کہ (بدھ) کو وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاکستان و قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
ملا قات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ہم دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ۔ وفاقی وزیر نے خاص طور پر DIMDX-18 نمائش میں شرکت کی دعوت دینے پر قطر کے وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر خالد العطیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ملا قات کے دوران وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے پاکستان میں قطر کے سفیر سکر بن مبارک المنصوری کو جے ایف17تھنڈر جہاز کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے بارے میں بریف کیا ۔
وفاقی وزیر نے معزز مہمان کو پاکستان میں تیار کی جانے والی دفاعی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف آرڈیننس فیکٹری میں انفنٹری کے آلات ، جنگی ساز و سامان تیار کرنے کی صلاحیت ہے جب کہ ہیوی انڈسٹریز آف ٹیکسلا میں تیار کی گئی سیکورٹی مصنوعات سے قطر کی دفاعی فورسز بھی استفادہ کر سکتی ہیں ۔ دونوں اطراف نے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔ وفاقی وزیر نے نومبر 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں شرکت کی وت دی ۔