نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج ہوگا

 
0
282

اسلام آباد مئی 1(ٹی این ایس) نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کاآج افتتاح ہوگا،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نئے ایئرپورٹ کاافتتاح کریں گے،ایئرپورٹ کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ سخت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیواسلام آبادایئرپورٹ پرسی 130 طیارے کی آزمائشی لینڈنگ ہوگی،کراچی سے اسلام آبادآنے والی پی آئی اے کی کمرشل پروازبھی لینڈکرےگی،ایمرجنسی کیلئے ایئرپورٹ پر 50بیڈزپرمشتمل ٹراماسینٹربھی بنایاگیاہے۔

نیواسلام آبادایئرپورٹ پرپہلے سال ایک کروڑمسافرسفرکرسکیں گے،2025تک نیواسلام آبادایئرپورٹ سے سالانہ ڈھائی کروڑمسافرسفرکرسکیں گے۔