سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے گاؤں بجار میں محنت کش کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

 
0
321

سرگودھا مئی 1(ٹی این ایس)سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے گاؤں بجار میں محنت کش کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع ہو گئی۔زرائع کے مطابق مقتول محمد علی کوٹھی نواب کیقریب کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔